مظفرگڑھ: دو موٹر سائیکلوں میں تصادم، 4 افراد جاں بحق

Published On 08 October,2023 09:06 pm

مظفر گڑھ: (دنیا نیوز) موٹرسائیکلوں میں تصادم سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ مظفرگڑھ کے علاقے سلطان میں تارے والی پل کے قریب پیش آیا جہاں دو تیز رفتار موٹرسائیکوں میں تصادم ہوگیا، حادثے میں سڑک پر گرنے والے افراد کو پیچھے سے آنیوالی ٹریکٹر ٹرالی نے کچل ڈالا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، حادثے میں 4 افراد جاں موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیا گیا۔