خیرپور: مسافر وین اور کار میں تصادم سے 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

Published On 11 October,2023 09:11 pm

خیرپور: (دنیا نیوز) مسافر وین اور کار میں تصادم سے 4 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ ببرلوئی بائی پاس کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار مسافر وین اور کار میں خوفناک تصادم ہوگیا، حادثے کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو سکھر اور خیرپور سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق مسافر وین سکھر سے خیرپور جارہی تھی، جاں بحق افراد کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔