مختلف ٹریفک حادثات میں طالبعلم اور 17 سالہ لڑکا جاں بحق

Published On 10 October,2023 10:41 am

جہانیاں: (دنیا نیوز) دو مختلف شہروں میں پیش آنے والے ٹریفک حادثات میں فرست ایئر کا طالبعلم اور ایک 17 سالہ نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔

جہانیاں میں بس نے طالب علم کو ٹکر مار دی جس سے فرسٹ ایئر کا طالبعلم طارق موقع پر جاں بحق ہوگیا، طارق کی لاش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہانیاں منتقل کر دیا گیا، طالب علم گھر سے موٹرسائیکل پر کالج جا رہا تھا۔

دوسری جانب احمد پور شرقیہ جھانگڑہ موٹر وے انٹر چینج کے قریب ڈمپر نے 17 سالہ موٹر سائیکل سوار کو روند ڈالا، جاں بحق ہونے والے لڑکے کی شناخت ساحل کے نام سے ہوئی جس کی لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔