لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ق پنجاب کے جنرل سیکرٹری چودھری شافع حسین نے کہا کہ فلسطین کی حق خودارادیت کی جدوجہد کی ہمیشہ حمایت جاری رکھیں گے۔
چودھری شافع حسین نے کہاکہ جنگ کی وجہ اسرائیل کی مسلسل جارحیت اور نہتے فلسطینی عوام پر ظلم و بربریت ہے، اسرائیل کو فوری طور پر مقبوضہ علاقے خالی کر دینے چاہئیں، اقوام متحدہ اس میں اپنا کردار ادا کرے۔
چودھری شافع حسین نے مزید کہا کہ ہماری ہمدردیاں اور اخلاقی مدد ہمیشہ فلسطین کی عوام کے ساتھ رہے گی۔