لاہور: (دنیا نیوز) احتساب عدالت نے لاہور میں ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن میں مونس الہٰی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
احتساب عدالت نے نیب کی درخواست پر مونس الہٰی کے 5 اکتوبر تک ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے، نیب نے عدالت میں دائر درخواست میں بتایا چیئرمین نیب نے 11 اگست کو مونس الہٰی کا وارنٹ جاری کیا، مونس الہٰی کی گرفتاری کے لئے کوششیں کی، مگر اس نے خود کو روپوش کررکھا ہے۔
احتساب عدالت کے جج نسیم احمد ورک نے نیب کی درخواست پر سماعت کی، ملزم مونس الہٰی پر ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ اربوں روپے کرپشن کرنے کا الزام ہے۔