لاہور: (دنیا نیوز) نگران وفاقی وزیر انسانی حقوق خلیل جارج نے چودھری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نگران وفاقی وزیر خلیل جارج کا سالک حسین نے استقبال کیا، نگران وفاقی وزیر نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی، ملاقات میں ملکی معاملات اور دیگرامورپر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، نگران وفاقی وزیر نے کہا چودھری شجاعت سے سیاست پر بات نہیں ہوئی۔
نگران وفاقی وزیر نے کہا چودھری شجاعت حسین کی عیادت کرنے آیا ہوں، چودھری شجاعت کے والد کی برسی کا پیغام لایا ہوں، سالک حسین نے کہا مہنگائی کے حالات کو دیکھیں، ذاتی لڑائیوں میں نہیں پڑنا چاہئے، الیکشن کمیشن کی دی ہوئی تاریخ اوپر نیچے ہوجاتی تو لوگوں نے باتیں کرنی تھیں، کسی جماعت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر کوئی بات نہیں ہوئی۔