ڈیرہ اسماعیل خان: (دنیا نیوز) پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم کے پاس اختیار ہے کہ وہ اپنی سزا کے خلاف بڑی عدالت سے رجوع کر سکتے ہیں، بڑی عدالتوں سے جو بھی فیصلہ آئے گا وہ بھی ہمیں قبول ہو گا۔
اپنے ایک بیان میں وزیر مملکت برائے تخفیف غربت فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت میں سزا شواہد کی بنیاد پر ہوئی ہے، پیپلز پارٹی پولیٹیکل ویکٹامائزیشن کیخلاف رہی ہے، ہم نے ہمیشہ دو نہیں ایک پاکستان کی بات کی ہے کہ تمام لوگوں کیلئے ایک ہی قانون ہو۔
یہ بھی پڑھیں: لوگ پرامن رہیں، قانون ہاتھ میں لیا تو سختی سے نمٹا جائے گا، شرجیل میمن
فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کی عدالتیں آزاد ہیں، انہیں سزا اپنی کرتوتوں کی ملی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی مستند چور ڈکلیئر ہو چکے ہیں اور سزا یافتہ شخص پارٹی کا سربراہ نہیں رہ سکتا، قانون کے مطابق کوئی بھی شخص دو بار سے زائد پارٹی چیئرمین نہیں رہ سکتا۔