خیرپور: (دنیا نیوز) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ نگران سیٹ اپ فروری 2024 سے آگے جا سکتا ہے۔
خیرپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان کا کہنا تھا کہ ملک میں الیکشن وقت پر ہوتے نظر نہیں آ رہے، نگران سیٹ اپ فروری 2024 سے آگے جا سکتا ہے، نگران حکومت کا کام الیکشن کرانا ہے مگر کچھ اور بھی کرے گی۔
رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا سیکرٹ ایکٹ عوام کے مفاد میں نہیں، ایسا بل نہیں ہونا چاہیے جس سے عوام متاثر ہو۔
منظور وسان نے مزید کہا کہ گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے) ٹوٹ چکی ہے، بچے ہوئے لوگ پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں ہوں گے۔