اسلام آباد: (دنیا نیوز) تشدد، انتہا پسندی کی روک تھام کے بل پر پیپلز پارٹی نے عدم اعتماد کا اظہار کر دیا۔
ذرائع کے مطابق بل سینیٹ میں پیش کرنے سے قبل پیپلز پارٹی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، بل پر اتحادیوں کو نہ اعتماد میں لیا گیا نہ پارلیمانی میں بحث ہوئی، پیپلز پارٹی کو منظوری کے عمل میں شامل کرنے تک بل کو مسترد یا منظور نہیں کیا جا سکتا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ صوبے میں پری پول دھاندلی کر رہی ہے: پیپلز پارٹی
پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ جلد بازی میں ایسی کوئی چیز نہ لے آئیں جس پر بعد میں روئیں، پیپلز پارٹی کے سینیٹرز نے درخواست کی تھی کہ بل کو ریفر کریں، ہم اس بل کے نکات پڑھ کر اپنی رائے دیں گے۔