مویشی منڈیوں میں جانوروں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، خریدار پریشان

Published On 23 June,2023 11:26 am

لاہور: (دنیا نیوز) عید الاضحیٰ قریب آتے ہی ملک کے مختلف شہروں میں مویشی منڈیاں سج گئی ہیں۔

ملک کے مختلف شہروں میں منڈیاں تو سج گئیں لیکن ان منڈیوں میں خریداروں کا تناسب بہت کم نظر آتا ہے، منڈیوں میں جانور تو بہت ہیں لیکن خریدار کم ہیں، عید میں بہت تھوڑے دن رہ جانے کے باوجود زیادہ رش نہیں۔

منڈی میں خریداروں کے کم ہونے کی وجہ جانورں کی آسمان سے باتیں کرتی قیمتیں ہیں جس سے خریدار پریشان ہیں جب کہ بیوپاری منڈی میں آنے والے اخراجات اور جانوروں کے مہنگے چارے کا رونا روتے نظر آرہے ہیں۔

سکھر کی مویشی منڈی میں بھاگ ناڑی نسل کے بیلوں کی قیمت کم سے کم 4 لاکھ مقرر کی گئی ہے، گوجرانوالہ میں کھیالی کے بیوپاری نے بکروں کی لوٹ سیل لگا دی ہے، منڈی میں بکروں کے سودے 1190 روپے فی کلو کے حساب سے ہورہے ہیں۔