سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا، عید الاضحیٰ 28 جون کو ہوگی

Published On 18 June,2023 09:06 pm

ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا، عید الاضحیٰ 28 جون کو ہوگی۔

سعودی میڈیا کے مطابق سعودیہ ، دبئی ، شام اور مصر سمیت دیگر خلیجی ممالک میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا ہے، حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ بروز منگل 27 جون اور عیدالاضحی 28 جون کو ہوگی۔ 

ذوالحجہ ایسا بابرکت مہینہ ہے جس میں 5 اسلامی ستونوں میں سے ایک حج کے فریضے کو انجام دیا جاتا ہے اس کے لیے دنیا بھر سے مسلمان جوق در جوق سعودی عرب پہنچتے ہیں، علاوہ ازیں اسی ماہ جانور کی قربانی کی جاتی ہے، یہ قربانی اللہ کے نبی حضرت ابراہیم علیہ السلام کی جانب سے حکم ربانی کی بجا آوری میں اپنے بیٹے اسماعیل علیہ السلام کو قربان کرنے کی یاد میں کی جاتی ہے۔