اسلام آباد: (دنیا نیوز) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی کو مراعات کے بل کی حمایت کر دی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ اور سپیکر کو مراعات ملنی چاہئیں اس میں کیا مسئلہ ہے، دوسروں کو مراعات ملیں تو اعتراض نہیں ہوتا کیونکہ آپ کی وہاں پہنچ نہیں ہوتی، پارلیمنٹ سب سے بڑا فورم ہے۔
وفاقی وزیر آبی وسائل خورشید شاہ نے کہا ہے کہ چیئرمین اور سپیکر کو مراعات پر اعتراض نہیں ہونا چاہیے، میں نے 35 سال میں آج تک ٹی اے ڈی اے اور مفت ادویات نہیں لیں، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔