لاہور: (دنیا نیوز) گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت نے مشکل معاشی صورتحال کے باوجود عوام دوست بجٹ پیش کیا۔
لاہورمیں گورنرپنجاب بلیغ الرحمان سے سابق اراکین اسمبلی نے ملاقات کی، اس مووقع پر موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنرپنجاب سے میاں مرغوب، زاہد اکرم، خلیل طاھر، اوورسیز مسلم لیگی طاہرخان کی ملاقات ہوئی۔
اس موقع پر گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، ملکی معیشت کی ترقی میں اوورسیز کا کلیدی کردار ہے، حکومت نے مشکل معاشی صورتحال کے باوجودعوام دوست بجٹ پیش کیا۔
بلیغ الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ خوش آئند ہے، وزیراعظم اور وزیر خزانہ کو عوامی بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد دیتے ہیں، حکومت نے ملک کی معاشی سمت درست کر دی ہے، آنے والے دنوں میں ملک میں مزید معاشی استحکام آئے گا۔