لاہور: (دنیا نیوز) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کوڈ آف کریمنل پروسیجر اور پنجاب ایگریکلچر مارکیٹنگ ریگولیٹری آرڈیننس اتھارٹی ترمیمی آرڈیننس 2023 جاری کر دیا۔
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے 2 آرڈنینس جاری کر دیئے، ہنگامی حالات میں دفعہ 144 کا نفاذ قانونی پیچیدگیاں لاتا تھا، قانونی پیچیدگی کے باعث ہنگامی حالات میں کیس کابینہ کو فوری ریفر کرنا ممکن نہیں تھا۔
آرڈیننس کے اجراء سے دفعہ 144 کے نفاذ میں قانونی پیچیدگیوں کو دور کیا جائے گا، آرڈیننس سے ڈی سی یا دوسرا افسر سیکشن 144 کے حوالے سے احکامات جاری کر سکے گا۔
پیمرا آرڈیننس 2023 سے سیاسی بنیادوں پر تعینات افراد کو فوری طور پر برخاست کیا جا سکے گا۔