اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف سے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے لاہور میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے ترکیہ اور شام کے زلزلہ زدگان کیلئے جمع کی جانے والی امدادی رقم کا چیک وزیراعظم کو پیش کیا۔