مظفرآباد: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ مقبوضہ جموں و کشمیر کے مہاجرین کے نمائندہ وفد کی ملاقات ہوئی ہے۔
مقبوضہ جموں و کشمیر کے مہاجرین کے نمائندہ وفد نے سری نگر میں ہونے والی جی ٹوئنٹی کانفرنس پر اپنے خدشات سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو آگاہ کیا، وفد نے تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے بلاول بھٹو زرداری کے کردار کو بھی سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو زرداری 3 روزہ دورے پر آزاد جموں و کشمیر پہنچ گئے
سال 1990ء میں ہجرت کر کے مقبوضہ سے آزاد کشمیر آنے والے مہاجرین نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو بھارتی افواج کے مظالم سے بھی آگاہ کیا، بلاول بھٹو زرداری اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے مہاجرین کے درمیان آبادکاری کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔