اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان میں عراق کے سفیر حامدعباس لفتا نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔
ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے پاکستان اور عراق کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات مذہب اور مشترکہ اقدار پرمبنی ہیں، دونوں ممالک کے درمیان کثیر الجہتی شعبوں میں تعاون اور اعلیٰ سطح تبادلے دوطرفہ تعلقات کا حصہ ہیں۔
— PPP (@MediaCellPPP) May 17, 2023
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان مشکل کی ہر گھڑی میں عراقی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہا ہے، اس موقع پر عراقی سفیر نے مسلسل تعاون اور حمایت پر پاکستان کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔
وزیر خارجہ حامد عباس لفتا نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کیلئے عراقی وزیر خارجہ کی جانب سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو دورہ عراق کی دعوت بھی دی۔