کراچی کیلئے پانی کے منصوبے پر وفاقی حکومت کا اہم اجلاس

Published On 16 May,2023 06:39 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کیلئے پانی کے اہم ترین منصوبے “کے فور “ پر وفاقی حکومت کا اہم ترین اجلاس ہوا۔

اہم اجلاس میں کے فور منصوبے کو سی پیک کا حصہ بنانے کی تجویز دے دی گئی، اس کے علاوہ منصوبے کے حوالے سے تاخیر کی وجوہات بھی طلب کر لی گئیں، وفاقی حکومت نے اب تک کی پیش رفت رپورٹ بھی مانگ لی ہے۔

کے فور کیلئے ہونے والے اجلاس میں چیئرمین واپڈا، چیف ایگزیکٹیو آفیسر حیسکو بھی طلب کیا گیا، پانی کے اہم ترین منصوبے کیلئے سیکرٹری بلدیات سندھ، سی ای او کراچی واٹر بورڈ اور کمشنر حیدر آباد کو بھی بلایا گیا۔