رواں سال سندھ میں ریکارڈ 12 لاکھ مہمان پرندے آئے، محکمہ جنگلی حیات

Published On 13 May,2023 11:58 pm

کراچی: (دنیا نیوز) محکمہ جنگلی حیات کے حالیہ سروے کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ رواں سال سندھ میں ریکارڈ 12 لاکھ مہمان پرندوں کی آمد ہوئی۔

محکمہ جنگلی حیات کے سروے کے دوران بلیک سٹورک، پن ٹیل سنائیپ مرغابی، انڈین سپاٹ بلڈ ڈک، لیسر فلیمنگو، پیرسائیٹک جیگر، گریٹ کریسٹیڈ جیگوار، کاٹن ٹیل، ناب بلڈ ڈک صوبے کے پانیوں میں نظر آئے۔

یہ بھی پڑھیں: ہزاروں فٹ بلندی سے کود کر میک اپ کرنے والی خاتون کی ویڈیو وائرل

سروے کے مطابق اس سال سندھ میں روایتی طور پر آنے والے 41 اقسام کے واٹر فاؤلز کے علاوہ کچھ ایسے نئے مہمان پرندے دیکھے گئے جن کی آمد کا ریکارڈ پہلے موجود نہیں تھا، اس سال سندھ کی چند مخصوص آبگاہوں اور آبی گذرگاہوں پر آنے والے پرندوں کی تعداد 613851 رہی۔

ماہرین کے مطابق سندھ کی تمام آبگاہوں پر اس سال آنے والے مہمان پرندوں کی تعداد 12 لاکھ سے زیادہ رہی، گزشتہ سال کے سیلاب کے بعد آب گاہوں کو وافر مقدار میں پانی ملنے اور صوبائی حکومت کی جانب سے شکار پر مکمل پابندی کے باعث ممکنہ طور پر پرندوں کی آمد میں اضافہ ہوا۔