ماحولیاتی تبدیلی سے مزید اڑھائی لاکھ اموات ہو سکتی ہیں، شرمیلا فاروقی

Published On 15 May,2023 05:27 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی سے مزید اڑھائی لاکھ اموات ہو سکتی ہیں۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق تحریک التواء پر بحث کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم کس طرح ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کو پہلے محسوس کر سکتے ہیں۔

شرمیلا فاروقی نے کہا کہ پاکستان جیسے کئی ممالک موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ہو رہے ہیں، ہمیں پہلے سے آفت کے لیےتیار ہونا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں آر بی او ڈی ٹو کے اوپر کام کرنا پڑے گا، ہمیں گھر گھر کونسلنگ کرنی چاہیے۔