چترال: (دنیا نیوز) کیلاش وادی کا سالانہ مذہبی تہوار چلم جوش شروع ہو گیا، فیسٹیول 17 مئی تک جاری رہے گا۔
ترجمان ٹورازم اتھارٹی محمد سعد نے بتایا کہ فیسٹیول میں شرکت کے لیے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد کیلاش وادی میں پہنچ گئی۔
ڈی جی ٹورازم بختیار خان نے کہا کہ کیلاش برادری نے ثقافتی اور مذہبی تہوار کو زندہ رکھا ہے، فیسٹیول کیلئے پی ٹی ڈی سی بمبوریت اور کیمپنگ پاڈز کھلے ہیں۔
ترجمان ٹورازم اتھارٹی محمد سعد کے مطابق فیسٹیول میں کل کیلاش کی تینوں وادیوں رمبور، بریر سے لوگ بمبوریت میں جمع ہوں گے، فیسٹیول میں مختلف رسومات کی ادائیگی جاری ہے۔
محمد سعد کا کہنا تھا کہ ٹورازم اتھارٹی کے زیراہتمام ٹورازم پولیس کے جوان چلم جوش میں ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔