لاہور: (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت کا ملک بھر میں سیرو سیاحت کے شعبے کو پروان چڑھانے کے لیے اہم مینو فیکچرنگ سیکٹر کی حوصلہ افزائی کیلئے خام مال و اشیاء پر مراعات دینے کا اعلان کیا ہے۔
وفاقی وزیر شوکت ترین نے قومی اسمبلی بجٹ تقریر کے دوران بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پاکستان کو دنیا میں سیرو سیاحت کے لیے دوست ملک بنانے کی تکمیل میں موجودہ بجٹ میں ٹور ازم سیکٹر کو خاص طور پر توجہ دی گئی ہے۔ ٹور ازم سیکٹر کو فروغ دینے کے لیے اور اس سے وابستہ اہم مینو فیکچرنگ سیکٹر کی حوصلہ افزائی کے لیے ان میں استعمال ہونے والے خام مال و اشیاس کو یا تو صفر فیصد کسٹمز ڈیوٹی سلیب میں شامل کر دیا گیا ہے یا پھر مراعاتی ریٹس دے دیئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہاں پر یہ نمایاں کرنا نہایت موزوں ہے کہ یہ تمام ریلیف اور مراعاتی اقدامات 45 ارب روپے سے کے نیٹ ریونیو سے زائد ہیں جو کہ موجودہ حکومت صنعتی و معاشی ترقی کے ہدف کو سامنے رکھتے ہوئے برداشت کرے گی۔