کراچی : ( دنیا نیوز ) ایتھوپیا ایئر لائنز کی کراچی کیلئے پہلی براہ راست پرواز نے آج صبح مقررہ وقت پر جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کیا، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پرواز کا استقبال کیا۔
افریقا میں ایئر لائنز کے سب سے بڑے نیٹ ورک کی پہلی پرواز میں ایتھوپیا کے تین وزیر مملکت، اعلیٰ افسران اور سفارتکاروں سمیت 110 مسافر سوار تھے ، مراد علی شاہ نے مہمانوں کو اجرک اور سندھی ٹوپیاں پہنائیں۔
Sindh Chief Minister Syed Murad Ali received Ethopian state Ministers for Foreign Affairs Mr Mesganu Arga, Technology Fozia Amin and Commerce Kassahun Gofe at Old Terminal. pic.twitter.com/5W6xjbIUpr
— Sindh Chief Minister House (@SindhCMHouse) May 9, 2023
اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ایتھوپین ایئرلائن کا سلسلہ کراچی سے ایتھوپیا اور ایتھوپیا کو کراچی سے جوڑنے کا وسیلہ ہے۔
مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ پروازوں کے شروع ہونے سے سندھ اور ایتھوپیا میں سرمایہ کاری، تجارت اور سیاحت کو فروغ ملے گا۔