حیدر آباد: معمولی تلخ کلامی پر بھائی نے بھائی قتل کردیا

Published On 08 May,2023 09:07 pm

حیدر آباد: (دنیا نیوز) معمولی بات پر بھائی نے بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

افسوسناک واقعہ حیدرآباد سائٹ ایریا شاہ لطیف کالونی میں پیش آیا جہا پنکھا چلانے پر بھائی نے طیش میں آکر بھائی کو قتل کردیا، ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس نے بتایا کہ طاہر شاہ نے بھائی ظاہر شاہ کو پنکھا چلانے سے منع کیا، زبردستی پنکھا چلانے طاہرشاہ نےفائرنگ کردی اور ظاہر شاہ کو قتل کردیا ہے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس نے پہنچ کر لاش سول ہسپتال منتقل کردی ، جبکہ تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے فرار ہونیوالے ملزم کی تلاش شروع کردی۔