خیر پور : پرانی دشمنی پر فائرنگ کا واقعہ، 2 سگے بھائی جاں بحق

Published On 09 May,2023 03:42 am

خیر پور : ( دنیا نیوز ) سندھ کے ضلع خیر پور میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

خیرپور پولیس کے مطابق تھانہ اکنامک زون کی حدود میں گاؤں جمعوں فلپوٹو میں پرانی دشمنی پر مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 2 سگے بھائی جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے دونوں بھائیوں کی شناخت فقیر محمد فپلوٹو اور شاہ بخش فلپوٹو کے نام سے ہوئی ہے جبکہ گزشتہ کئی عرصے سے فلپوٹو برادری کے دونوں گروپوں میں زمین کا تنازع چل رہا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔