شرقپورشریف : ( دنیا نیوز ) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما اور سابق ممبر پنجاب اسمبلی میاں جلیل شرقپوری نے کہا ہے کہ آج پارلیمنٹ کے اندر عدلیہ کو بدنام کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ آئین توڑنے کو جائز قرار دینے کیلئے پارلیمنٹ میں دلائل دیے جا رہے ہیں، مذاکرات کا ڈرامہ بند کر کے عدالت کے فیصلے پر انحصار کرنا چاہیے۔
میاں جلیل شرقپوری نے کہا کہ عدلیہ بتائے کہ آئندہ اور موجودہ انتخابات کب اور کیسے ہونے چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر آج یہ فیصلے آئین کے مطابق نہیں ہوتے تو پاکستان کا مستقبل تاریک ہے۔