کراچی : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے کلفٹن میں ایک جوائے لینڈ میں لگے جھولے سے گر کر 17 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔
کراچی پولیس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت ولی اللہ کے نام سے ہوئی ہے جو کوئٹہ کا رہائشی ہے اور اپنے دوستوں کے ساتھ پارک میں پکنک منانے آیا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ حادثے کے بعد پارک انتظامیہ نے متاثرہ جھولا بند کر دیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
دوسری جانب پارک انتظامیہ کے ذرائع کا کہنا ہے حادثہ نوجوان کی غفلت کے باعث پیش آیا کیونکہ وہ چلتے جھولے میں لاک کھول کر کھڑا ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔