بہاولنگر : ( دنیا نیوز ) پولیس ملازمین کو لے جانے والی بس عارف والا روڈ پر تیز رفتاری کے سبب بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 32 ریکروٹ پولیس کانسٹیبلز زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے پولیس ملازمین کو طبی امداد کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ( ڈی ایچ کیو ) ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے تمام پولیس ملازمین کا تعلق پنجاب کے ضلع بہاولنگر سے ہے اور ریکروٹ پولیس کانسٹیبل عید کی چھٹیوں کے بعد واپس ٹریننگ پر فاروق آباد پولیس سنٹر جارہے تھے ۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ غفلت برتنے والا بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ہے۔