لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے وادی نیلم میں سیاحوں کو پیش آنے والے حادثے پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر بے حد دکھ ہے، وزیراعظم نے متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ ہمدردی اور تعزیت کی۔
وزیراعظم شہباز شریف افسوسناک حادثہ کے مرحومین کیلئے مغفرت اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی بھی دعا کی۔
واضح رہے کہ پھلاؤی کے مقام پر سیاحوں سے بھری گاڑی کھائی میں گرنے سے 9 افراد جاں بحق جبکہ 4 لاپتہ ہو گئے تھے۔