خطرے کا ڈرامہ کر کے عمران خان پیشیوں سے بھاگ رہا ہے: فیصل کریم کنڈی

Published On 30 April,2023 09:32 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ دوسروں کو چور کہنے والا آج ڈسٹ بن میں منہ چھپائے پھر رہا ہے۔

اپنے ایک بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ساڑھے 7 سالہ دور میں خیبرپختونخوا کو بے دردی سے لوٹا گیا ہے، ہم تو پہلے ہی کہتے تھے عمران نیازی بزدل ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا ہے کہ خطرے کا ڈرامہ کر کے عمران خان عدالتوں میں پیشی سے بھاگ رہا ہے، شاہ محمود قریشی اور فواد چودھری غیر ملکی سفیروں کو عمران کا متبادل بتاتے ہیں۔