اسلام آباد: (دنیانیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے آج قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے ظہرانے میں مشاورت کی جس کے بعد انہوں نے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم نے اتحادی ارکان اسمبلی سے مشاورت کی تو اتحادیوں نے انہیں اعتماد کا ووٹ لینے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں آپ پر پورا اعتماد ہے آپ کبھی بھی ایوان سے اعتماد کا ووٹ لے سکتے ہیں۔
وزیر اعظم اعتماد کا ووٹ آج قومی اسمبلی اجلاس کے دوران ہی لیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم پی ٹی آئی سے آج مذاکرات شروع کرنے پر آمادہ
وزیراعظم شہبازشریف نے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ سپریم ہے اسکا فیصلہ قبول کرنا ہوگا، حکومت ہر معاملے پر پارلیمنٹ کے فیصلوں پر عمل یقینی بنائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ کوئی کچھ بھی کر لے پارلیمنٹ کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔