اسلام آباد: (دنیانیوز) وزیراعظم شہبازشریف سے سیاسی و حکومتی قانونی ٹیم نے ملاقات کی ہے ۔
سپریم کورٹ میں انتخابات سے متعلق سماعت کے معاملے پر وزیراعظم شہبازشریف سے سیاسی و حکومتی قانونی ٹیم کی ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان نے وزیراعظم شہبازشریف کو بریفنگ دی ۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات پر سپریم کورٹ کو آگاہ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں :وفاقی حکومت نے 14 مئی کوانتخابات کے فیصلے پر نظرثانی کی تجویز مسترد کردی
دوسری جانب وفاقی حکومت نے 14 مئی کو انتخابات کے فیصلے پر نظرثانی کی تجویز مسترد کر دی ہے۔