ایم کیو ایم کا مردم شماری بارے تحفظات دور کرنے پر وزیر اعظم سے اظہار تشکر

Published On 27 April,2023 04:35 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔

ایم کیو ایم کے وفد نے ملاقات کے دوران حالیہ مردم شماری پر تحفظات کو خاطر خواہ حد تک دور کرنے کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کو مردم شماری کے حوالے سے ایم کیو ایم کے تمام تر تحفظات جلد از جلد دور کرنے کی ہدایت کی۔