لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے بدھ کو وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا۔
کابینہ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے حوالے سے امور بھی زیرغور آئیں گے۔
سیاسی جماعتوں سے مشاورتی عمل کے معاملات بھی زیر بحث آئیں گے۔