لاہور: (دنیا نیوز) ملک میں ایک ہی دن انتخابات کرانے کیلئے پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات کے حوالے سے وزیر اعظم شہباز شریف نے 26 اپریل کو اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: وفاق اور صوبوں میں ایک ساتھ انتخابات کرائے جائیں: سراج الحق
سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور عید کی مبارکباد دی، جس پر سراج الحق نے ان کا شکریہ ادا کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔
وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کا امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ٹیلی فون پر رابطہ وزیر اعظم نے سراج الحق کو عید کی مبارکباد دی۔سراج الحق نے وزیر اعظم شہباز شریف کا عید کی مبارکباد دینے پر شکریہ ادا کیا
— Qaisar Sharif (@Qaisarsharif555) April 22, 2023
وزیر اعظم اور سراج الحق کے درمیان موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو۔ 1/2 pic.twitter.com/2iCWyBF4Ue
یہ بھی پڑھیں: سوموٹو کا مقصد کسی ایک کا مفاد نہیں، مفاد عامہ ہونا چاہیے: وزیر اعظم شہباز شریف
وزیر اعظم شہباز شریف نے امیر جماعت اسلامی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ سے ملاقات کے بعد اتحادی جماعتوں سے مشاورت کر رہا ہوں، 26 اپریل کو اتحادی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس بلایا ہے، جس پر سراج الحق نے کہا بطور وزیر اعظم آپ کی زیادہ ذمہ داری ہے کہ سیاسی بحران کا حل نکالیں۔
بطور وزیر اعظم آپ کی زیادہ ذمہ داری کہ سیاسی بحران کا حل نکالیں۔سراج الحق
— Qaisar Sharif (@Qaisarsharif555) April 22, 2023
آپ سے ملاقات کے بعد اتحادی جماعتوں سے مشاورت کررہا ہوں۔وزیر اعظم
26اپریل کو اتحادی جماعتوں کا اجلاس بلایا ہے۔وزیر اعظم کی سراج الحق سے گفتگو 2/2