لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے ملاقات کی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی رہائشگاہ ماڈل ٹاؤن میں ہونیوالی ملاقات موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو عید کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف سے جامعہ نعیمیہ لاہور کے سربراہ مفتی راغب نعیمی نے بھی ملاقات کی، ملاقات کے دوران مفتی راغب نعیمی نے وزیرِاعظم کوعید کی مبارکباد پیش کی۔
ملاقات میں مفتی راغب نعیمی نے وزیرِاعظم کے رمضان میں مفت آٹے کی تقسیم کے اقدام پر خراج تحسین پیش کیا۔