اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیر اعظم شہباز شریف نے حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں کے قائدین، گورنرز اور وزراء اعلیٰ کو ٹیلی فون کر کے عید کی مبارک باد دی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ٹیلی فون کر کے عید کی مبارک دی۔
وزیراعظم نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلی فون کر کے عید کی مبارک دی اور سابق صدر آصف زرداری، بختاور اور آصفہ کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہبازشریف کا سروسز چیفس کو فون، عیدالفطر کی مبارک باد دی
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے سردار اختر مینگل، چودھری شجاعت حسین، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، محمود خان اچکزئی، آفتاب احمد خان شیرپاؤ، پروفیسر ساجد میر اور شاہ اویس نورانی کو بھی ٹیلی فون پر عید کی مبارک دی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے چاروں صوبوں کے گورنرز کو بھی عید کے موقع پر ٹیلی فون کر کے مبارک باد دی۔
علاوہ ازیں وزیراعظم نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی، نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو بھی بذریعہ ٹیلی فون عید کی مبارک باد دی ہے۔