مری: (دنیا نیوز) عیدالفطر کے دوسرے روز سیاحوں نے بڑی تعداد میں ملکہ کوہسار مری کا رخ کر لیا، مری میں مجموعی طور پر اب تک 4500 گاڑیاں موجود ہیں جبکہ سیاحوں کی آمد کی سلسلہ جاری ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق دو طرفہ اور تنگ سڑک ہونے کے باوجود مری کی تمام شاہراہوں پر ٹریفک رواں دواں ہے، پارکنگ کی کمی کے باعث گاڑیوں کو سنگل سائیڈ پر پارک کروایا جا رہا ہے۔
مری کی تمام شاہراہیں ٹریفک کیلئے کھلی ہیں اور ٹریفک معمول کے مطابق ہے جبکہ جی پی او چوک میں پیدل چلنے والے لوگوں کے رش کے باعث ٹریفک کا غیر معمولی دباؤ ہے۔