اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کی حلقہ بندیوں کیلئے ترمیم شدہ شیڈول جاری کردیا۔
نئے شیڈول کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے ابتدائی حلقہ بندیاں 6 مئی تک کی جائیں گی، حلقہ بندیوں پر 22 مئی تک اعتراضات دائر کیے جاسکیں گے۔
اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں پر اعتراضات پر 6 جون کو فیصلے ہوں گے، بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 9 جون کو شائع کی جائے گی۔