کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری ترکیہ اور امریکا کے دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری اپنے دورہ ترکیہ اور امریکہ کے دوران پاکستانی کمیونٹیز کے وفود سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
کامران ٹیسوری آئی ٹی ٹریننگ کے حوالے سے لیپ ٹاپ کی خریداری کیلئے امریکا میں مختلف کمپنیوں کے نمائندوں سے ملیں گے۔
اس کے علاوہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری طاقتور پاکستان پروگرام کیلئے مخیر حضرات سے تعاون کی درخواست بھی کریں گے۔