اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ٹیلی فون کیا۔
گفتگو کے دوران جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم کو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے مذاکرات کے حوالے سے اپنے موقف سے آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: عدالت عمران کو سیاست کا محور بنا رہی، ان سے مذاکرات پارلیمنٹ کی توہین ہے: فضل الرحمان
ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جلد بازی کی بجائے عدالت سے عید کے بعد کا وقت لیا جائے، تحریک انصاف کی سب باتیں ماننی ہیں تو ہم کہاں کھڑے ہوں گے ؟؟۔