اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ملاقات کی۔
وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ملکی دفاع اور افواج پاکستان کے حوالے سے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق قبل ازیں شہباز شریف سے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے بھی ملاقاتیں کیں، اہم ملاقاتوں میں سپریم کورٹ کے الیکشن سے متعلق فیصلے پر غور کیا گیا۔