اسلام آباد: (دنیانیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ہماری سیاست ڈھانچہ جاتی نقائص کا شکار ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا کہ بدقسمتی سے سیاست کو بے معنی بیان بازی سے جوڑ دیا گیا ہے، میرے نزدیک سیاست کے میدان میں ہمیں صرف اپنے شہریوں کی خدمت کا مقابلہ کرنا چاہیے۔
Our politics suffers from a structural flaw. It has, unfortunately, been reduced to a shorthand for grandstanding & meaningless rhetoric. To me, service delivery alone should govern competition for public office. Politics is an arena where people compete to serve fellow citizens.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 19, 2023
وزیراعظم کاکہنا تھا کہ سیاست ایک ایسا میدان ہے جہاں لوگ عوامی خدمت کے لیے مقابلہ کرتے ہیں۔
علاوہ ازیں گزشتہ روز ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کو ایک برس مکمل ہو گیا ہے، ایک عمومی تاثر تھا یہ اتحاد زیادہ دیر نہیں چل سکے گا۔
یہ بھی پڑھیں :جس کشتی میں سوار ہیں اتحادی مل کر اسے کنارے لگائیں گے: وزیر اعظم شہباز شریف
انہوں نے کہا کہ مخالفین ہر جگہ بات کرتے تھے یہ حکومت چند دن کی بات پھر اندھیری رات، ایک سال بحرانوں، چیلنجز کا اکٹھے مقابلہ کیا ، اختلاف رائے ہوتا ہے، ایک دوسرے کی بات کو سنا جاتا ہے، ایک دوسرے کی بات کو سننا جمہوریت کا حسن ہے۔