لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے کراچی کے عوام کی نمائندگی مزید کم کرنے میں گھناؤنا کردار ادا کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری نے کہا کہ 95 فیصد مردم شماری مکمل ہونے کے بعد 45 ارب روپے لگ گئے، سندھ اور خصوصاً کراچی کی آبادی میں نمایاں کمی دکھادی گئی ہے۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 12, 2023
فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ اس کے نتیجے میں کراچی دو قومی نشستوں سے محروم ہوسکتا ہے، کراچی کے لوگ ان جماعتوں کا احتساب کریں گے۔