انتخابات سے ہی ملک میں سیاسی استحکام آئے گا، شاہ محمود قریشی

Published On 05 April,2023 11:26 pm

ملتان: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ انتخابات سے ہی ملک میں سیاسی استحکام آئے گا۔

کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ سنایا ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ سیاسی تاریخ میں ایک سنہرا باب ہے، چیف جسٹس صاحب نےآئین کو پامال نہیں ہونے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایک طرف کہتے ہیں ووٹ کو عزت دو، دوسری طرف بھاگ رہےہیں، ڈاکٹر یاسمین راشد

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چیف جسٹس صاحب چٹان کی طرح مضبوط رہے، انہوں نے ہمیشہ کے لیے نظریہ ضرورت کو دفن کر دیا، انشااللہ 14 مئی کو پنجاب میں انتخاب ہو گا، انتخاب سے ہی ملک میں سیاسی استحکام آئے گا۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ہرشہرمیں لوگ مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، آج ملک میں تاریخی مہنگائی ہے، آٹے کی لائنوں میں خواتین دھکے کھا رہی ہیں، ملک کی صنعتیں بند اور بے روزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نظریہ ضرورت رد کر کے سپریم کورٹ آئین کے ساتھ کھڑی ہوئی: عمران خان

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گزشتہ 11 ماہ میں لاکھوں پاکستانی ملک چھوڑ کر جا چکے ہیں، ڈالر مزید مہنگا ہو رہا ہے، عام شہریوں کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کارکنان گھر، گھرعمران خان کا پیغام پہنچائیں، الیکشن میں عمران خان کو تاریخی مینڈیٹ دلوانا ہے، دعا گو ہوں آنے والے دنوں میں جمہوریت کی فتح ہو گی۔