ایک طرف کہتے ہیں ووٹ کو عزت دو، دوسری طرف بھاگ رہےہیں، ڈاکٹر یاسمین راشد

Published On 05 April,2023 11:09 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما و سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ الیکشن میں پی ڈی ایم چھان بورہ نے بھاگ جانا ہے، ایک طرف کہتے ہیں ووٹ کو عزت دو، دوسری طرف بھاگ رہے ہیں۔

ملک گیر یوم تشکر کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریم بی بی الیکشن سے ڈر کیوں رہی ہو۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ یہ سارے چور الیکشن سے ڈرے ہوئے ہیں، مریم کا پاپا، چچا، بھائی سارے چور ہیں، الیکشن کے بعد ان کا سیاسی وجود نہیں رہے گا۔