اعجاز احمد شاہ نے این اے 118 میں ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات جمع کرا دیئے

Published On 05 April,2023 08:00 pm

ننکانہ صاحب: (دنیا نیوز) سابق وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے حلقہ این اے 118 میں ضمنی الیکشن کیلئے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کاغذات ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کو جمع کرا دیئے۔

واضح رہے کہ یہ نشست پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران احمد خاں نیازی نے جیتی تھی، عمران خان اس سیٹ سے ریزائن دے چکے ہیں اور یہ سیٹ خالی ہے۔

30 اپریل کو اس سیٹ پر ضمنی الیکشن ہوں گے، اس موقع پر جمیل حسن المعروف گڈ خاں اور تحریک انصاف کے کارکنان بھی سابق وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کے ساتھ موجود تھے۔