لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ آج ایک اور وزیراعظم فارغ ہوسکتا ہے۔
ایک انٹرویو میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ سپریم کورٹ الیکشن کرانے کے کیس میں فیصلہ تو دے چکی ہے، اب 3 رکنی بنچ صرف عمل درآمد کا بنچ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج ایک اور وزیراعظم فارغ ہوسکتا ہے، عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہوا تو سپریم کورٹ ایک اور وزیراعظم کو فارغ کر دے گی۔
اپنے ایک ٹویٹ میں فواد چودھری نے لکھا کہ الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک مفرور ملزم اس پارٹی کے فیصلے کر رہا ہے، ن لیگ کی بحیثیت پارٹی رجسٹریشن منسوخ کرانے کے لئے ریفرنس دائر کرنے پر مشاورت شروع کردی ہے۔