لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی (ن) لیگ کی بحیثیت پارٹی رجسٹریشن منسوخ کرنے کیلئے ریفرنس پر غور کر رہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری نے کہا کہ الیکشن ایکٹ کی صریحاََ خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک مفرور ملزم اس پارٹی کے فیصلے کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عدالتی حکم پر عمل نہ ہوا تو ایک اور وزیراعظم فارغ ہو سکتا ہے، فواد چودھری
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 2, 2023
ان کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کو تسلیم نہیں کرتے، یہ اعلان بذات خود آئین کے آرٹیکل 6 کی زد میں ہے۔