لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ اگر پنجاب اور خیبرپختونخوا میں آئین پر عمل نہ ہوا اور انتخابات نہ ہوئے تو اس کا سیدھا مطلب پاکستان میں ایک غیر آئینی سیٹ اپ کا قیام ہو گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اکتوبر میں انتخابات کا مطلب ہے کہ یہ حکومت دس اگست کو فارغ ہو گی سوال یہ ہے تین مہینوں میں کیا معجزہ ہونا ہے کہ پی ڈٰ ایم الیکشن میں چلی جائے؟ اس کا کوئی امکان نہیں، آئی ایم ایف سے معاہدہ ہو یا نہ ہو پاکستان کے معاشی مسائل میں اضافہ ہونا ہے اور پی ڈی ایم کی سیاست میں واپسی کا دور دور امکان نہیں۔
اگر پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں آئین پر عمل نہ ہوا اور انتخابات نہ ہوئے تو اس کا سیدھا مطلب پاکستان میں ایک غیر آئینی سیٹ اپ کا قیام ہو گا جو سال دوسال نہیں جب تک چل سکے گا چلے گا لیکن جو حالات ہیں یہ اقدام پاکستان میں خانہ جنگی کی ابتداءً کرسکتا ہے اور کوئ اسے نہیں روک سکے گا
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 30, 2023
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں آئین پر عمل نہ ہوا اور انتخابات نہ ہوئے تو اس کا سیدھا مطلب پاکستان میں ایک غیر آئینی سیٹ اپ کا قیام ہو گا جو سال دوسال نہیں جب تک چل سکے گا چلے گا، لیکن جو حالات ہیں یہ اقدام پاکستان میں خانہ جنگی کی ابتداء کرسکتا ہے اور کوئی اسے نہیں روک سکے گا۔